عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی سے الیکشن کمیشن کو روک دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا


ویب ڈیسک January 05, 2023
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ (فوٹو: فائل)

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کے چئیرمین عمران خان کو پی ٹی آئی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی سے روک دیا۔

ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے اور کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پی ٹی آئی سربراہی سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کردیا

یاد رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عمران خان نے درخواست میں الیکشن کمیشن کی اپنے خلاف کارروائی کو چیلنج کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |