عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
دانیہ شاہ کو ایف آئی اے نے 17 دسمبر کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کی ملتوی کردی۔
ایکسپریس نیوز رپوٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں سابق اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
وکیل لیاقت علی گبول نے استدعا کی کہ ملزمہ کئی ہفتوں سے جیل میں ہے انہیں ضمانت دی جائے۔ تاہم لنک جج نے درخواست ضمانت کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ دانیہ شاہ کو ایف آئی اے نے 17 دسمبر کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔ دانیہ شاہ کیخلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے شکایت درج کرائی تھی۔