عمران خان حملے کے ملزم کی ویڈیو کیسے ریکارڈ ہوئی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اعترافی بیان کی ویڈیو بنانے کے لیے ڈی پی او گجرات نے اپنا فون ایس ایچ او کو دیا

(فوٹو ویڈیو گریب)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے ملزم کی ویڈیو کس طرح ریکارڈ ہوئی، اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر آباد میں احتجاجی مارچ کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین پر فائرنگ کرنے والے ملزم کے اعترافی بیان کی ویڈیو ڈی پی او گجرات کے موبائل فون سے بنائی گئی۔

ملزم نوید بشیر کے اعترافی بیان کی ریکارڈنگ کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈی پی او گجرات اپنا موبائل فون ایس ایچ او کے حوالے کرتے ہیں، جس سے ایس ایچ او نے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا۔


ایس ایچ او نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد موبائل فون ڈی پی او کوواپس دے دیا۔ فوٹیج پر تاریخ 3نومبر 2022ء اور ریکارڈنگ کا وقت 5 بج کر 28 منٹ درج ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر 3 نومبر کو وزیر آباد میں اس وقت فائرنگ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جب وہ دیگر رہنماؤں کے ساتھ احتجاجی مارچ کے سلسلے میں کنٹینر پر موجود تھے۔

 

[video width="320" height="240" mp4="https://www.express.pk/2023/01/video-1672910438.mp4"][/video]
Load Next Story