آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کیلئے کپتان بابراعظم بھی نامزد

ایوارڈ کیلئے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے ہیری بروکس سے مقابلہ ہوگا


ویب ڈیسک January 05, 2023
ایوارڈ کیلئے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے ہیری بروکس سے مقابلہ ہوگا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیر آف دی منتھ (دسمبر 2022) کیلئے تین ناموں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پلئیر آف دی منتھ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے ہیری بروکس شامل ہیں۔

بابراعظم کی کارکردگی:

سال 2022 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بابراعظم نے دسمبر میں 4 ٹیسٹ میچز کے دوران 65.37 پر 523 رنز بنائے۔

اس سے قبل بھی بابراعظم دو بار آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

ویمنز پلئیر آف دی منتھ کے لیے آئی سی سی نے سوزی بیٹس، چارلین ڈین اور ایشلے گارڈنر کو نامزد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں