اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان 236 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

ڈالر کی انٹربینک قیمت میں محض دو پیسے کا اضافہ، قدر 227.14 روپے کی سطح پر بند

فوٹو: فائل

قرض پروگرام کی بحالی کے لیے چند دنوں میں آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کی خبروں سے انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر پیش قدمی محدود ہوگئی رہی لیکن اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان برقرار رہنے سے اس کی قدر 236 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دوست ممالک سے نقد زرمبادلہ کا راستہ ہموار نہ ہونے اور غیریقینی معاشی حالات کی وجہ سے جمعہ کو کاروباری دورانیے کے دوران ڈیمانڈ بڑھنے کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 39 پیسے کے اضافے سے 227.50 روپے کی سطح پر بھی پہنچ گئی تھی

اختتامی لمحات میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 2 پیسے کے اضافے سے 227.14 روپے کی سطح پر بند ہوئے جب کہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 236.50ر وپے کی سطح پر بند ہوئی۔
Load Next Story