کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شان ٹیٹ نالاں

ابھی ایک دن کا کھیل باقی ہے، ہم میچ بھی جیت سکتے ہیں، بولنگ کوچ


Sports Reporter January 05, 2023
فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر نالاں بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولرز کو ہر فارمیٹ میں کھلانا مناسب نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی سے نالاں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بولنگ کوچ شون ٹیٹ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں نامناسب رویہ اپنایا اور انتہائی اکتاہٹ کے ساتھ مختصر انداز میں جوابات دیے۔

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز کو ہر فارمیٹ میں کھلانا مناسب نہیں۔

شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ میں اس بات سے متفق ہوں کہ فاسٹ بولرز کو آرام دینا چاہیے، فاسٹ بولر کے لیے ٹیسٹ میچ اتنا مناسب نہیں رہا، میں بطور بولنگ کوچ اپنی کارکردگی سے مطمئین ہوں۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا کہ ابھی ایک دن کا کھیل باقی ہے، ہم میچ بھی جیت سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے صفر پر 2 کھلاڑی آؤٹ

انہوں نے نیوزی لینڈ کے چیف سلیکٹر کے انتقال کے حوالے سے سوال پر کہا کہ میں جمیز کیمرون کو نہیں جانتا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے لیے آنے والے شان ٹیٹ نے برملا کہا تھا کہ ناقص کارکردگی کے بعد مجھے میڈیا کا سامنا کرنے کے لیے بھیج دیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں