گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل

واضح رہے یہ سال 2023 میں ڈکیتی مزاحمت پر دوسرا قتل ہے

فوٹو فائل

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور زندگی کا چراغ بجھا دیا، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ میں خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 میں پیش آیا جہاں ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی۔


فائرنگ کے نتیجے میں خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی، مقتولہ کی نعش ضابطے کی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرلیے، پولیس نے مقتولہ کی شناخت ثنا زوجہ طارق کے نام سے ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر سال 2023 کا یہ دوسرا قتل ہے، جب کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پہلا قتل 4 جنوری کو کورنگی بلال کالونی میں ہوا تھا۔
Load Next Story