پاکستان نے افغانستان کے شہر میں فضائی حملوں سے متعلق پروپیگنڈے کی تردید کردی

دفتر خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی

فوٹو:فائل

پاکستان نے افغانستان کے شہر ننگرہار میں فضائی حملوں سے متعلق جاری پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سوشل میڈیا میں پاکستان سے ننگرہار میں فضائی حملوں کے دعوے بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔


افغانستان کے شہر ننگرہار میں آج پاکستان کی جانب سے مبینہ فضائی حملوں کے بارے میں سوشل میڈیا کی رپورٹس سے متعلق میڈیا کے سوالات کے جواب میں وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے تردیدی بیان جاری کیا اور واضھ کیا کہ یہ رپورٹس بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں جسے مسترد کرتے ہیں۔

 
Load Next Story