سوشل میڈیا وقت کی اہم ضرورت
آج آپ اپنے موبائل میں جب چاہیں اپنی من پسند کتاب ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کر سکتے ہیں
آج کا نوجوان سائنس کی ایسی ایسی ایجادات سے مستفید ہو رہا ہے جو ہمارے بچپن میں ناپید تھیں، ہم اپنے بچپن میں ٹیلی وژن، کمپیوٹر اور موبائل فون سے محروم تھے۔
زندگی مذکورہ ایجادات کے بغیر بھی گزر ہی گئی اور کچھ اعتبار سے آج کے دور سے کہیں زیادہ اچھی ہی گزری ، لیکن بہر حال ترقی یافتہ دور میں نئی ٹیکنالوجی اور سائنس کی نئی ایجادات انسانی معاشرہ میں بہت سے فوائد پہنچاتی ہیں۔
بشرطیکہ ان کا مثبت استعمال کیا جائے ، جہاں ہر چیز کے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں ، وہاں کمپیوٹر ، ٹی وی اور موبائل سے بھی نقصان اور فائدہ دونوں ممکن ہے۔
آج کے ترقی یافتہ دور میں '' موبائل فون '' نے پوری دنیا میں تہلکہ مچایا ہوا ہے چھوٹا ہو یا بڑا امیر ہو ، یا غریب موبائل فون تقریبا ہر ایک کی دسترس میں ہے ، جس کی جیسی گنجائش ہو وہ ویسا ہی موبائل جیب میں رکھ سکتا ہے۔
البتہ اسٹریٹ کرائم کو دیکھتے ہوئے بعض افراد چاہتے ہوئے بھی اسمارٹ موبائل فون پاس رکھنے سے گریز کرتے ہیں۔
اسمارٹ موبائل فون کے فوائد بہت سے ہیں ، یوں کہاں جائے تو مبالغہ نہیں کہ پوری دنیا آپ کی جیب میں ہر وقت موجود ہے۔ موبائل فون کے ذریعہ آپ ہر وقت ہر ایک سے رابطہ میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی خیریت سے آگاہ رہ سکتے ہیں۔
کسی زمانہ میں ہر فرد کے پاس کیمرہ نہیں ہوتا تھا ، لیکن آج تقریبا ہر فرد کی جیب میں موبائل کی صورت میں کیمرہ رکھا ہوتا ہے آپ جب چاہیں اور جیسے چاہیں کسی کی یا خود اپنی تصویر نہ صرف کھینچ سکتے ہیں بلکہ دوسرے کو بھیج بھی سکتے ہیں۔
ایک اسمارٹ موبائل فون میں بیک وقت اتنی سہولیات اور آسائشات دستیاب ہیں کہ ان سب کے بارے میں ہمیں اکثر نہ آگہی ہوتی ہے اور نہ ہم ان کا استعمال کرتے ہیں۔
موبائل فون کے الارم کے نظام کے تحت آپ اپنے ضروری کاموں کو اور ضروری پروگرامز کو یاد رکھ سکتے ہیں ، موبائل فون کا الارم فجر کی نماز کے لیے جاگنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
موبائل کے ساتھ اگر آپ کے پاس انٹر نیٹ کی سہولت ہے تو آپ گھر بیٹھے پوری دنیا سے جس طرح کی معلومات چاہیں حاصل کر لیتے ہیں۔ کسی بھی واقعہ کی آڈیو ویڈیو سے مستفید ہوسکتے ہیں کسی زمانہ میں آپ کو اپنی پسندیدہ کتاب کے مطالعہ کے لیے کتاب خریدنے کی ضرورت ہوتی تھی یا پھر لائبریری کا رخ کرنا پڑتا تھا۔
آج آپ اپنے موبائل میں جب چاہیں اپنی من پسند کتاب ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی پسندیدہ کتاب ہر وقت آپ کی جیب میں رہتی ہے ، آپ جہاں بیٹھے ہوں وقت ہونے پر کتاب کا مطالعہ کر لیتے ہیں اور وہ بھی مفت۔ ایک بات قابل ذکر ہے وہ یہ کہ ریڈیو اور ٹی وی صرف گھر تک محدود رہتے ہیں ، ان سے استفادہ صرف اسی وقت ممکن ہوسکتا ہے جب آپ گھر میں موجود ہوں لیکن موبائل آپ کے جیب میں ہونے کا مطلب ہے۔
آپ کا ریڈیو اور ٹی وی ہر وقت آپ کی جیب میں ہے۔ موبائل فون کے ذریعہ آپ اپنے روزمرہ معمولات اور پروگرامز کا ریکارڈ رکھ سکتے ہیں اور آپ کے ہر پروگرام کی اطلاع اور یاد دہانی آپ کو الارم کے ذریعہ ہو سکتی ہے ، اس طرح آپ بر وقت پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں۔
موسیقی کے دلدادہ موسیقی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور حمد و نعت کے شوقین موبائل کے ذریعہ جب چاہیں آڈیو اور ویڈیو سے اپنی روح کی تسکین حاصل کرسکتے ہیں۔
آج سے کئی سال قبل یہ تصور نہیں کیا جا سکتا تھا کہ انسان بیرون ممالک میں رہنے والے اپنے پیاروں سے سوائے خط کے کوئی رابطہ قائم کر سکتا ہے لیکن آج موبائل فون نے ایسی سہولت پیدا کردی ہے کہ آپ موبائل کے ایک بٹن کے ذریعہ اپنے پیارے کی نہ صرف آواز بلکہ تصویر بھی دیکھ لیتے ہیں اور اس سے جی بھر کر باتیں بھی کر لیتے ہیں۔
شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی ٹریفک اور راستوں کی نا واقفیت کی وجہ سے ایک دوسرے کے گھر آسانی سے پہنچنا بھی ایک مسئلہ ہے ، ایسے میں موبائل آپ کی رہنمائی کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوتا ہے ،آپ اپنی مطلوبہ منزل کا پتہ موبائل میں ڈال کر '' گوگل'' کے ذریعہ جہاں جانا چاہیں آسانی سے پہنچ جاتے ہیں۔
اس طرح آپ کو کسی جگہ کا پتہ معلوم کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی۔ موبائل فون کے فوائد جاننے کے بعد کوئی شک نہیں کہ آج کے تیز رفتار دور میں اگر موبائل کا مثبت استعمال کیا جائے تو انسانی مشکلات پر اچھی طرح قابو پایا جا سکتا ہے اور موبائل فون بھی ایک نعمت سے کم نہیں محسوس ہوتا۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ موبائل کے بے جا استعمال کو ترک کرتے ہوئے اس سے ضروری فوائد حاصل کریں۔
آج کے دور میں لوگ اپنی زندگی بہتر انداز میں گزارنے کے لیے اپنے آبائی وطن سے ہزاروں میل کے فاصلے پر قیام کرنے پر مجبور ہیں۔ آج کی دنیا میں لوگ بہتر سے بہتر کی تلاش میں سرگرداں ہیں ، ایسے میں موبائل فون ایک دوسرے سے قریب رہنے کا بہترین جدید ذریعہ ہے۔
آج کے دور میں آپ اپنی بہت سی اہم دستاویزات صرف ایک لمحہ میں موبائل کے ذریعہ ایک جگہ سے دوسری جگہ با آسانی بھیج سکتے ہیں اس سے قبل آپ کو اپنی قیمتی دستاویزات ڈاک کے ذریعے بھیجنا پڑتا تھا۔ سائنس کی اس ایجاد موبائل نے آپس کا رابطہ اتنا آسان کردیا ، یہ کبھی سوچا بھی نہ تھا۔
ایک اور اہم بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ اسلام کی تبلیغ رشد و ہدایت آج کے زمانہ میں بہت آسانی اور تیزی سے پھیل رہی ہے ، لوگ اپنی تقاریر لمحوں میں ایک دوسرے کو شیئر کرسکتے ہیں اور اپنی وڈیوز براہِ راست بھی پوری دنیا میں پھیلا سکتے ہیں۔ لوگ اپنے پسندیدہ مقررین علما و رہنماؤں کو براہ راست سننے اور دیکھنے کا شرف حاصل کرلیتے ہیں۔
ایک بات قابل ذکر ہے کہ ہر چیز کے فوائد کے ساتھ ان کے نقصانات بھی ممکن ہیں ، اسی طرح موبائل فون کے ذریعہ اس کے غلط استعمال پر نقصان بھی اُٹھایا جاسکتا ہے۔
لوگ اپنے بچوں کو قبل از وقت موبائل فون مہیا کردیتے ہیں اور ان کی نگرانی نہیں کرتے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بچے اپنی نادانی میں موبائل فون سے غلط اور نقصان دہ وڈیوز دیکھ سکتے ہیں جس کے باعث ان کے اخلاق پر برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں بہرحال موبائل فون آج کے دور کی ایک اہم ضرورت ہے جسے اﷲ کی ایک نعمت کہا جائے تو بے جا نہیں ہے کیونکہ موبائل فون نے ایک انسانی زندگی کو بہت آسان کردیا ہے اور اس کی مثال دریا کو کوزے میں بند کرنے کی طرح ہے۔