مرغی کے گوشت کی قیمت 600 روپے کلو تک پہنچ گئی مزید اضافے کا خدشہ

مرغی کی فیڈ کا خام مال مہنگا ہوگیا جبکہ کنٹینر بھی ریلیز نہیں ہوئے جس کی وجہ سے قیمت مزید بڑھے گی، پولٹری ایسوسی ایشن


Staff Reporter January 05, 2023
پی ایس کیو سی اے نے مرغی کی فیڈ میں خطرناک دھاتوں کی نشاندہی کیوں نہیں کی۔ فوٹو:فائل

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مرغی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث برائلر گوشت کی قیمت 600 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 600 روپے کلو تک پہنچ گئی، جس کی وجہ سے شہریوں پریشان ہیں جبکہ سماجی تنظیموں نے سوشل میڈیا پر مرغی بائیکاٹ مہم شروع کر دی۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 620 روپے فی کلو فروخت کیا جاریا ہے جبکہ زندہ مرغی 390 روپے اور نواحی علاقوں میں 400 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

پولٹری ایسوسی ایشن راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مرغی کی فیڈ کا خام مال انتہائی مہنگا ہوگیا فیڈ خام مال کے کنٹینر ریلیز نا کرائے گئے تو مرغی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں