
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں واقع ای ایم ای سوسائٹی میں قائم سینیٹری کی دکان میں چور داخل ہوئے، جہاں گشت پر موجود گارڈ کے پہنچنے پر باہر موجود اُن کے ساتھی نے آواز لگا کر اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا۔
گارڈ کے آنے پر تین ڈاکو سامان واپس دکان میں رکھ کر واپس آئے اور کہا کہ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے سارا سامان رکھ دیا ہے، ہم معافی کے طلب گار ہیں لہذا ہمیں جانے دیا جائے۔ ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈ سے التجا کی کہ آپ دوسری طرف منہ کریں ہم چلے جائیں گے۔ سیکورٹی گارڈز نے تلاشی لینے کے بعد دوسری طرف منہ کیا تو چاروں چور وہاں سے روانہ ہوگئے۔
دکان کے مالک ارشد نے پولیس کو اپنی دکان میں پیش آنے والے واقعے سے آگاہ کیا اور ملزمان کا حلیہ بھی بتایا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔