چوری کا انوکھا واقعہ ڈاکو بغیر سامان لیے معافی مانگ کر چلے گئے

سینیٹری کی دکان میں چار ڈاکو تالے توڑ کر داخل ہوئے تھے، جس پر اُن کے ایک ساتھی نے گارڈ کو خود اطلاع دی

فائل فوٹو

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں چار ملزمان معافی مانگ کر بغیر کوئی سامان لیے واپس روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں واقع ای ایم ای سوسائٹی میں قائم سینیٹری کی دکان میں چور داخل ہوئے، جہاں گشت پر موجود گارڈ کے پہنچنے پر باہر موجود اُن کے ساتھی نے آواز لگا کر اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا۔


گارڈ کے آنے پر تین ڈاکو سامان واپس دکان میں رکھ کر واپس آئے اور کہا کہ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے سارا سامان رکھ دیا ہے، ہم معافی کے طلب گار ہیں لہذا ہمیں جانے دیا جائے۔ ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈ سے التجا کی کہ آپ دوسری طرف منہ کریں ہم چلے جائیں گے۔ سیکورٹی گارڈز نے تلاشی لینے کے بعد دوسری طرف منہ کیا تو چاروں چور وہاں سے روانہ ہوگئے۔

دکان کے مالک ارشد نے پولیس کو اپنی دکان میں پیش آنے والے واقعے سے آگاہ کیا اور ملزمان کا حلیہ بھی بتایا۔
Load Next Story