حکومت نے چھوٹی گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی میں بڑی رعایت دیدی

کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کمی 3 سال کیلئے انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سرٹیفائڈ نئے ماڈل کی گاڑیوں کیلئے کی گئی ہے


Irshad Ansari January 05, 2023
فوٹو فائل

حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کر دی ہے جس کے لئے ریونیو ڈویژن نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک نئے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرکے پندرہ فیصد اور ٹائر ٹیوب پر کسٹم ڈیوٹی پچیس فیصد سے کم کرکے سولہ فیصد کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ایک ہزار سی سی تک پرانے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی 32.5 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کردی گئی۔

ریونیو ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کمی تین سال کیلئے انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سرٹیفائڈ نئے ماڈل کی گاڑیوں کیلئے کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں