یوٹیلٹی اسٹورز پرعام صارفین کیلیے پاس ورڈکی شرط ختم

شناختی کارڈ دکھا کرخریداری وقتی بحال، موبائل نیٹ ورکس سے کوڈ میں مشکلات


APP January 06, 2023
BISP صارفین5566 پرمیسج کرکے پاس ورڈ لیکرہی خریداری کر سکیں گے،ترجمان (فوٹو فائل)

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ صارفین کو سیلولر کمپنیوں کے نیٹ ورکس کی وجہ سے ون ٹائم پاس ورڈ کے حصول میں مشکلات آرہی تھی جس کومدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے فی الفور ان ٹار گٹڈ سبسڈی کیلیے وقتی طورپر ون ٹائم پاس ورڈ کا تا حکم ثانی خاتمہ کر دیا ہے۔

صارفین صرف اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر ان ٹارگٹڈ سبسڈی حا صل کر سکتے ہے۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت عوام کی سہولت کیلیے ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز کیا گیا تھا۔

اس سبسڈی کے حصول کیلیے صارفین کیلیے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداری سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566 پر میسج کریں اور ون ٹائم پاس ورڈ حاصل کریں لیکن مشکلات آرہی تھی۔ترجمان کے مطابق پی ٹی اے اور این ٹی سی کیساتھ مل کر اس مسئلے کے مستقل حل کیلیے کوشاں ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں