سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے، چیف جسٹس کی زیرسربراہی 3 رکنی بینچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا۔
کیس کی آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے ۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کرچکے ہیں۔ جب کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔