برطانوی شہزادے ہیری کا افغانستان میں 25 افراد کو مارنے  کا اعتراف

افغانستان میں لوگوں کو مارنے پر نہ فخر ہے اور نہ ہی شرمندگی، پرنس ہیری


ویب ڈیسک January 06, 2023
بطور پائلٹ 6 کارروائیوں میں حصہ لیا جن میں لوگ مارے گئے،پرنس ہیری:فوٹو:فائل

برطانیہ کے شاہ چارلس اورلیڈی ڈیانا کے بیٹے پرنس ہیری نے افغانستان میں 25 افراد کو مارنے کا اعتراف کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پرنس ہیری نے افغانستان میں میں 25 افراد کو مارنے کا اعتراف اپنی جلد شائع ہونے والی سوانح حیات میں کیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے برطانوی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ اعتراف پرنس ہیری کی خودنوشت میں شامل ہے، جو جلد ہی شائع ہو گی۔

برطانوی اخبار'ٹیلی گراف' کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرنس ہیری نے سوانح حیات میں کہ بطور پائلٹ انہوں نے 6 کارروائیوں میں حصہ لیا جس میں ہلاکتیں ہوئیں۔پرنس ہیری کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو مارنے پر نہ فخر ہے اور نہ ہی شرمندگی۔ان کو ایسے ہی ختم کیا جیسے شطرنج کے بورڈ سے گوٹیاں ہٹائی جاتی ہیں۔

پرنس ہیری نے 10 سال تک برطانوی فوج میں خدمات انجام دیں تھیں اوروہ کیپٹن کے عہدے تک پہنچے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں