نواک جوکووچ کو ویکسینیشن نہ کروانے پر ٹورنامنٹ میں شرکت سے روک دیا گیا

مسلسل دوسری بار ایونٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے، رپورٹس


ویب ڈیسک January 06, 2023
مسلسل دوسری بار ایونٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے، رپورٹس (فوٹو: فائل)

سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پر ٹورنامنٹ میں شرکت سے روک دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نواک جوکووچ انڈیانا ویلس اور میامی میں ماسٹرز 1000 ایونٹس میں کورونا ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ماسٹرز 1000 ایونٹس 6 اور 20 مارچ کو شروع ہوں گے جبکہ جوکووچ مسلسل دوسرے سال ایونٹ میں شرکت سے قاصر رہیں گے، امریکا میں 10 اپریل تک غیر ملکیوں کیلئے ویکسینیشن لگوانے کا ثبوت دینا لازمی ہے۔

گزشتہ برس جوکوویک کو ویکسین نہ لگوانے پرآسٹریلین اوپن میں بھی حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں