گوجرخان میں سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
مقتول ساجد شریف چند روز قبل بیرون ملک سے واپس پاکستان آیا تھا
گوجرخان میں گزشتہ روز گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم خالد شریف نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی ساجد شریف کو قتل کیا۔
گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد شریف کو گرفتار کیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
واضح رہے کہ مقتول ساجد شریف چند روز قبل بیرون ملک سے واپس پاکستان آیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کے گھر والے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے کسی رشتہ دار کے گھر گئے تھے اور اس دوران نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتول کو سوتے ہوئے سر میں گولی ماری گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔