شوبز ہمارا خاندانی بزنس ہے اقربا پروری کے طعنوں پر ٹام ہینکس کا ردِعمل
ہالی ووڈ کے کامیڈین اداکار ٹام ہینکس ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’A Man Called Otto‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں
ہالی ووڈ کے معروف اداکارہ اور فلم میکر ٹام ہینکس نے اقربا پروری کے طعنوں پر ردعِمل دیتے ہوئے اداکاری کو اپنا خاندانی بزنس قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کے مشہور کامیڈین اداکار ٹام ہینکس اپنی آنے والی فلم 'A Man Called Otto' کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔
ایک حالیہ میڈیا گفتگو میں اداکار نے خود پر اور اپنے خاندان پر برسوں سے لگائے جانے والے اقربا پروری کے الزامات پر ردعِمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا خاندانی بزنس ہے۔
اداکار نے واضح کیا کہ وہ اور ان کے چاروں بچے اسٹوری ٹیلنگ برانڈ کا حصہ ہیں اور وہ سب ہی بہت تخلیقی صفات رکھتے ہیں، اداکا ر نے کہا کہ یہ ہمارا خاندانی بزنس ہے اور ہم سالوں سے یہی کر رہے ہیں جیسے اگر ہم کوئی دکان چلا رہے ہوتے تو کبھی نہ کبھی بچے بھی وہی دکان چلاتے اور وہ ہمارا خاندانی بزنس کہلاتا۔
ٹام ہینکس نے مزید کہا کہ یہ کام ہی ہے جو اہمیت رکھتا ہے نہ کہ نام، اگر میرے بچے شوبز میں کام نہ بھی کریں تو بھی شوبز کا حصہ رہیں گے کیونکہ ان کے نام کے ساتھ میرا نام جڑا ہے۔
یاد رہے کہ ٹام ہینکس کئی مرتبہ آسکرز کا بہترین اداکار ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، ان کی آنے والئ فلم 'A Man Called Otto' میں ان کا بیٹا آسکر ایوارڈ یافتہ کردار 'اوٹو' کے نئے ورژن کا کردار ادا کریں گے جبکہ ان کی اہلیہ ریٹا ولسن فلم کی شریک پروڈیوسر ہیں جنہوں نے فلم کیلئے گانا لکھا اور گایا ہے۔