نااہل ہونے کے باوجود پارٹی چیئرمین کیوں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 11 جنوری کو دن 10 بجے طلبی کا نوٹس جاری کردیا، بنی گالہ کو موصول


ویب ڈیسک January 06, 2023
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 11 جنوری کو دن 10 بجے طلبی کا نوٹس جاری کردیا، بنی گالہ کو موصول (فوٹو : فائل)

الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے کے باوجود پارٹی کی چیئرمین شپ برقرار رہنے پر عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے ذریعے بھیجا ہے جو کہ عمران خان کے بنی گالہ کے پتے پر بھیجا گیا ہے۔

نوٹس میں عمران خان کو 11 جنوری کو دن 10 بجے طلب کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عمران خان ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

یہ پڑھیں : عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی سے الیکشن کمیشن کو روک دیا گیا

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نااہلی کے باوجود عمران خان پی ٹی آئی کے چئیرمین ہیں، الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں، اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی کرنے پر عمران خان نااہل کیے گئے تو وہ پارٹی کی چیئرمین شپ پر کیسے برقرار رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پی ٹی آئی سربراہی سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کردیا

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا اس لیے عمران خان پیش ہوکر وضاحت دیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |