کنگنارناوت عامر خان کے نقش قدم پر چل نکلیں

ایوارڈشوز سے کوئی دلچسپی نہیں رہی آئندہ ایسی تقریبات میں شرکت نہیں کروں گی،کنگنا


APP April 05, 2014
ایوارڈشوز سے کوئی دلچسپی نہیں رہی آئندہ ایسی تقریبات میں شرکت نہیں کروں گی،کنگنا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت بھی اداکار عامر خان کے نقش قدم پر چل نکلیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں کنگنا نے کہا ہے کہ وہ مزید فلم ایوارڈز تقریبات میں شرکت نہیں کرینگی کیونکہ اس قسم کی تقریبات میں انھیں اب کوئی دلچسپی نہیں رہی۔ کنگنا نے مزید کہا کہ جب وہ نوجوان تھی تو اس نے بڑے ایوارڈز دینے کی تقریبات میں ذوق و شوق سے شرکت کی ۔بالی وڈ میں داخلے کے بعد وہ ہر ایوارڈ کی تقریب کا حصہ ہوتی تھی لیکن اب اسے کوئی دلچسپی نہیں رہی ۔

کیونکہ ان میں کچھ نیا نہیں ہوتا۔ اداکارہ نے کہا کہ اس نے بہت سے ایوارڈز حاصل کیے جن میں نیشنل ایوارڈ بھی ہے لیکن اس کے باوجود وہ دو سال تک بے روز گار رہی اور اسے احساس ہوا کہ یہ ایوارڈز کچھ بھی نہیں ہیں بس تب سے ایوارڈز تقریبات سے دل اچاٹ ہوگیا ہے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس نے اس سال کسی ایوارڈ فنکشن میں شرکت نہیں کی 2013 میں فلم اسے چار ایوارڈز کے بلاوے آئے لیکن اس نے ان پر اپنے دوستوں کی کمپنی کو ترجیح دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔