’میرا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں‘ ثناء جاوید نے مداحوں کو خبردار کردیا
اداکارہ نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو فیک اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے
پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
اداکارہ نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے اور اپنے مداحوں کو فیک اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے اپنے فیک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے اور عوام کو بتایا کہ وہ ٹویٹر استعمال نہیں کرتیں اور اس پر موجود ٹویٹوں کو ان کی رائے نہ سمجھا جائے۔
اداکارہ نے میڈیا اداروں سے بھی درخواست کی کہ ان کے متعلق کوئی خبر بنانے سے قبل وہ اداکارہ سے تصدیق ضرور کریں کیوں کہ وہ ٹویٹر پر نہیں ہیں۔
ثناء جاوید کا فیک اکاؤنٹ 2016 سے ایکٹیو ہے اور اس پر تقریباً چالیس ہزار فالوورز بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری سے صبا قمر اور حدیقہ کیانی بھی فیک اکاؤنٹ کا شکار ہوچکی ہیں۔