سجاول کے سمندری مقام پر ڈوبنے والی کشتی کے ماہی گیر ریسکیو

پاکستان نیوی کے بروقت اقدامات کی وجہ سے چار ماہی گیروں کی زندگی بچ گئی، ایک ماہی گیر تیرتے ہوئے سجاول پہنچ گیا

فوٹو فائل

سمندر میں تیز ہواوں کے سبب طغیانی کے نتیجے میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار ماہی گیروں کو پاکستان نیوی نے ریسکیو کرلیا۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ جمعرات اورجمعے کی درمیانی شب پیش آیا، جس کے دوران ضلع سجاول میں جاتی کے مقام پرسرکریک میں ماہی گیروں کی کشتی تندوتیز ہواؤں کے سبب الٹ گئی تھی۔


کمال شاہ کے مطابق ڈوبنے والی کشتی پرسوارعملہ کھلے سمندرمیں مچھلی کا شکار کر رہا تھا، حادثے کے بعد ایک ماہی گیر اپنی جان بچا کر سجاول پہنچ گیا تاہم 4ماہی گیرتاحال لاپتہ تھے۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کمال شاہ کے مطابق پاکستان نیوی نے کشتی ڈوبنے کے بعد لاپتہ 4 ماہی گیروں کو بچالیا جبکہ ایک ماہی گیر آدم کشتی ڈوبنے کے بعد سجاول پہنچ گیا تھا۔ کشتی ایوب نامی شخص کی ملکیت تھی،لاپتا ہونے والے ماہی گیروں میں اسماعیل،اعجاز،عرفان نیازعلی شامل تھے۔
Load Next Story