شہبازشریف حکومت میں آکربری طرح ایکسپوز ہوگیا پرویز الہیٰ
جھوٹ بولنے پر شہباز شریف کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے تاہم شریفوں نے اسے پوشیدہ رکھا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت میں آکر بری طرح ایکسپوز ہوگئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے زندگی بھر میں جتنے جھوٹ بولے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
یونیورسٹی آف گجرات کے 7 ویں کانووکیشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے پر شہباز شریف کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے تاہم شریفوں نے اسے پوشیدہ رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہبازشریف نے برسراقتدار آکر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد پر کام بند کرایا، سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ ایسے کام کیوں کرتے ہیں، یہ لوگ مہنگائی کا طوفان اپنے ساتھ لائے ہیں، یہ لوگ آتے ہیں اور ڈالر ساتھ لیکر باہر چلے جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سچا اورکھرا انسان ہے، عمران خان نہ ڈرنے والے ہیں، نہ جھکنے والے ہیں اور صرف کام میں مصرف رہتے ہیں۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جہاں غلط بات ہوتی ہے، میں جواب دیتا ہوں، عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں، محنت آپ نے کرنی ہے، نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان گھر بیٹھ کر بھی کام ہی کررہے ہیں، عمران خان کی قیادت میں سمت کا تعین کر کے مستقبل کی طرف گامزن ہیں، عمران خان نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کیا، عمران خان کے سامنے میں اپنی بات کہہ دیتا ہوں جو اکثر ٹھیک نکلتی ہے۔