وزیراعظم کوایم ڈی آئی ایم ایف کا فون مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کےعزم کا اعادہ

آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم کی دعوت پر موسمیاتی کانفرنس میں آن لائن شرکت کی یقین دہانی کرادی


ویب ڈیسک January 06, 2023
فوٹو فائل

عالمی مالیاتی فنڈز کی سربراہ کرسٹالینا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر دلی ہمدردی اور تشویش کا اظہار کیا جبکہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو جنیوا میں موسمیاتی لچکدار پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ جس پر کرسٹالینا نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کے 9 اور دس جنوری کو اجلاس شیڈول ہیں وہ کانفرنس میں آن لائن شرکت کریں گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ شہباز شریف نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے اور ہمدردی کے لیے ایم ڈی آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں