جینیوا میں مریم نواز کے گلے کا تین گھنٹے طویل کامیاب آپریشن

مریم نواز کا آپریشن کامیاب رہا اور اب وہ بحالی صحت کی جانب گامزن ہیں، ڈاکٹر عدنان

(فوٹو فائل)

مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کا جینیوا میں گلے کا تین گھنٹے طویل آپریشن کامیاب ہوگیا۔

نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کی سرجری کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال جاری کی اور بتایا کہ مریم نوازشریف کی تین گھنٹے کی طویل سرجری کامیاب ہوئی ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے لکھا کہ مریم نواز بحالی کی طرف گامزن اوردعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔
Load Next Story