ویمنز ورلڈ ٹی 20 انگلینڈ نے جنوبی افریقی خوش فہمی دور کردی

آدھی پروٹیز ٹیم نے رن آؤٹ ہوکرحریف کوتیسری بار فائنل کھیلنے کا موقع فراہم کیا


Sports Desk April 05, 2014
آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20: سیمی فائنل میں انگلش پلیئر نتالی جنوبی افریقہ کی موسلین ڈینیئلز کو رن آئوٹ کررہی ہیں،ان کی ٹیم نے مقابلہ جیت لیا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی20کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے جنوبی افریقی خوش فہمی دور کردی، آدھی ٹیم نے رن آئوٹ ہوکر حریف کو تیسری بارفائنل کھیلنے کا موقع فراہم کیا، اتوار کو ٹرافی کیلیے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر حریف سائیڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، ابتدائی دونوں وکٹیں پیسر اینا شربسول نے حاصل کیں، 14 کے مجموعی اسکور پر ڈین وان نیکریک رن آئوٹ ہوکر ٹیم کو مشکل میں ڈال گئیں، اسکے بعد دیگر2 بیٹسویمنز بھی مجموعی اسکور میں 19 کے اضافے سے چلتی بنیں،کپتان میگنون ڈوپریز (23) اورچلوئی ٹریون (40) نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے اسکور 101 تک پہنچانے میں مدد فراہم کی،5 پلیئرز رن آئوٹ ہوئیں، اینا شربسول نے صرف 12 رنزکے بدلے 2 پلیئرز کو ٹھکانے لگایا، ریبیکا ربونڈی نے اتنی ہی وکٹوں کیلیے 22 رنز دیے۔

آسان ہدف کا تعاقب کرنے کیلیے میدان میں اترنے والی انگلش اوپنرز نے ناتجربہ کار جنوبی افریقی پیس اٹیک کی کھل کر پٹائی کی، ٹیم نے ہدف 16 ویں اوور کی پانچویں گیند پر صرف ایک وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا، شارلوٹ ایڈورڈز نے 5 چوکوں کی مدد سے 36 رنز کی اننگز کھیلی، وکٹ کیپر بیسٹویمن سارا ٹیلر 44 اور ہیتھر نائٹ نے 22رنز بنا کر انگلینڈ کو فائنل میں پہنچا دیا، ٹرافی کیلیے اس کا سامنا دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے اتوار کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں