سعودی عرب کا ایشیائی ممالک کیلیے لائٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

عرب لائٹ کروڈ کی سرکاری فروخت کی قیمت عمان، دبئی کی اوسط شرح سے 1.8 ڈالر فی بیرل کم کر دی ہے

عرب لائٹ کروڈ کی سرکاری فروخت کی قیمت عمان، دبئی کی اوسط شرح سے 1.8 ڈالر فی بیرل کم کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے سعودی لائٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔


برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے فروری میں ایشیا سے خریداروں کے لیے عرب لائٹ کروڈ کی سرکاری فروخت کی قیمت عمان، دبئی کی اوسط شرح سے 1.8 ڈالر فی بیرل کم کر دی ہے۔ یہ قیمت جنوری میں سرکاری فروخت کی قیمت سے 1.45 ڈالرفی بیرل کم ہے۔

ایک سعودی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ مملکت نے گذشتہ دسمبر میں اپنی تیل کی برآمدات 7.21 ملین بیرل یومیہ پر برقرار رکھی۔
Load Next Story