پاکستان افغانستان کے درمیان ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال

یہ منصوبہ خشکی میں گھرے ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں سے ملاتا ہے


Numainda Express January 07, 2023
یہ منصوبہ خشکی میں گھرے ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں سے ملاتا ہے۔ (فوٹو: فائل)

افغانستان ریلوے اتھارٹی کے سربراہ نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام کے ساتھ ٹرانس افغان ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

افغانستان ریلوے اتھارٹی کے سربراہ ملا بخت الرحمان شرافت نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی حکام کے ساتھ ٹرانس افغان ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا، یہ منصوبہ خشکی میں گھرے ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں سے ملاتا ہے، ریلوے لائن کا مزار شریف سے طورخم تک کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو افغانستان کو عبور کرکے وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے جوڑے گا۔

افغان ریلوے کے سربراہ نے پاکستانی حکام کو یقین دلایا کہ افغانستان ٹرانس افغان ریلوے کے تکنیکی مطالعات کیلیے مکمل طور پر تیار ہے۔

پاکستانی حکام نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس عمل کو تیز کرنے کیلیے مکمل ریسرچ کے ساتھ شروع کیا جائے گا جب اس راستے کی تعمیر مکمل ہو جائے گی تو یہ پاکستان کو وسطی ایشیا سے جوڑنے والا قریب ترین، سب سے سستا اور محفوظ ترین کوریڈور بنائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں