اداکار فیروز خان بچوں کی بیماری پر شدید پریشان

فیروز خان کی بچوں سے ملاقات نا ہوسکی


کورٹ رپورٹر January 07, 2023
فیروز خان کی بچوں سے ملاقات نا ہوسکی (فوٹو: فائل)

فیملی کورٹ شرقی نے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق آئندہ سماعت پر بچوں کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ شرقی میں معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تاہم اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات نا ہوسکی۔

وکلا عدالت میں پیش ہوئے، بچوں کی عدم پیشی سے عدالت کو آگاہ کردیا گیا۔ علیزے کے وکیل نے موقف دیا کہ بچے بیمار ہیں پیش نہیں ہوسکتے۔

وکیل نے موقف دیا کہ فیروز خان کو گزشتہ روز آگاہ کردیا تھا، فیروز خان بچوں کی بیماری کے حوالے سے پریشان ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بچوں کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |