آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہیں وزیراعظم

آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، شہباز شریف


ویب ڈیسک January 07, 2023
آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر کو سیلاب کے بعد پاکستان کی اقتصادی مشکلات سے آگاہ کیا،شہبازشریف:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر کو بتا دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر سے ٹیلیفون پرگفتگو میں انہیں سیلاب کے بعد پاکستان کی اقتصادی مشکلات سے آگاہ کیا۔



وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا ۔ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر کو بتا دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |