ابوظہبی ٹی10 لیگ پر کرپشن اور سٹے بازی کے الزامات عائد

آئی سی سی نے تحقیقات شروع کردیں


Sports Reporter January 07, 2023
آئی سی سی نے تحقیقات شروع کردیں (فوٹو: فائل)

اںترنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کرپشن اور سٹے بازی کے الزامات پر تحقیقات شروع کردیں۔

برطانوی میڈیا میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن یونٹ کو 12 مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹ موصول ہوئی تھی جن میں سے کم از کم 6 سنجیدہ نوعیت کی قرار دی جا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ میچز کی دوران 15 ملین ڈالر سٹے بازی کے غیر معمولی لین دین نے آئی سی سی حکام کے کان کھڑے دیئے ہیں، لیگ کے دوران کنڈیشنز دیکھنے سے پہلے ہی مالکان کو ٹیموں کے بیٹنگ اور بولنگ آرڈر کے حوالے سے ہدایات دیتے دیکھا گیا جبکہ کئی اسٹار پلیئرز کو اچانک ڈراپ کر دیا گیا۔

اسی طرح لیگ میچز کے دوران کچھ بیٹرز نے حیران کن انداز میں وکٹیں گنوائیں، جس کیلئے آئی سی سی نے معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |