القادر یونیورسٹی کیس نیب نے زلفی بخاری کو طلب کرلیا

نیب نے القادر یونیورسٹی پراجیکٹ ٹرسٹ کو زمین کی منتقلی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک January 07, 2023
نیب نے القادر یونیورسٹی پراجیکٹ ٹرسٹ کو زمین کی منتقلی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کردی

نیب نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو پیش ہونے کےلئے تیسرا نوٹس بھیج دیا۔

قومی احتساب بیورو نے زلفی بخاری کو 9 جنوری کو راولپنڈی بیورو میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ القادر یونیورسٹی پراجیکٹ ٹرسٹ کو زمین کی منتقلی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی۔

نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو 29 نومبر اور 15 دسمبر 2022 کو القادر یونیورسٹی پراجیکٹ انکوائری میں پیش ہونے کے نوٹس بھجوائے تھے، تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔

نیب راولپنڈی میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کو 458 کنال زمین منتقلی کی انکوائری جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں