سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

ملکی بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 58 ہزار 865 روپے ہوگئی

(فوٹو: فائل)

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کے اضافے سے 1867 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1600 روپے اور 1372 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 58 ہزار 865 روپے کی سطح پر آگئی۔


یہ پڑھیں : سونے کے عالمی نرخ کم ہونے کے باوجود مقامی قیمت میں اضافہ

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے گھٹ کر 2070 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.71 روپے گھٹ کر سے 1774.70 روپے کی سطح پر آگئی۔
Load Next Story