بھارت میں ’’بے نظیر اسکوائر‘‘ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

کمیونسٹ پارٹی شعبہ خواتین نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے پر بے نظیر کو خراج تحسین پیش کیا


ویب ڈیسک January 07, 2023
کیرالہ میں بے نظیر بھٹو کی تصاویر لگنے پر بی جے پی بھڑک اُٹھی؛ فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھرواننت پورم کی ایک معروف شاہراہ کو پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر سے سجا کر اس جگہ کو بے نظیر اسکوائر کا نام دیدیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کمیونسٹ پارٹی کے خواتین ونگ ''آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن'' کے زیراہتمام نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں دارالحکومت کی تمام اہم شاہراہوں اور مقامات پر بینرز لگائے گئے ہیں۔

ان بینرز میں شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی آویزاں ہے۔ جس پر لکھا ہے کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہیں ہارورڈ سمیت دنیا کی 9 بہترین یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی گئیں۔

بینرز پر پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی تصویر کے ساتھ ساتھ بینظیر اسکوائر کے الفاظ بھی لکھے گئے ہیں۔ عوام کی اکثریت نے کمیونسٹ پارٹی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

تاہم مودی کی جماعت بی جے پی کے کارکنوں نے شہر بھر میں ہنگامہ برپا کردیا۔ بی جے پی رہنما سندیپ واشاپتی کا کہنا تھا کہ دشمن ملک کی سابق وزیراعظم کی تصاویر لگانا ملک سے غداری ہے۔

.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں