پارلیمنٹ حملہ کیسعمران خان کی بریت کیخلاف حکومت کی سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر اور جسٹس اعجاز پر مشتمل ڈویژن 9 جنوری کو حکومتی اپیل پر سماعت کرے گا


ویب ڈیسک January 07, 2023
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور پرویز خٹک سمیت دیگر کی بریت کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل 9 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن 9 جنوری (بروز پیر) کو اپیل پر سماعت کرے گا۔

وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے عمران خان کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے وفاق کی جانب سے دائر اپیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپیل میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے، ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ عمران خان کے ارتکابِ جرم کے کافی دستاویزی اور ویڈیوز ریکارڈ پر ہیں۔

وفاق کی جانب سے اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے عینی شاہدین کے بیانات کو نظرانداز کر کے عمران خان کو بری کیا اور پبلک پراسیکیوٹرز نے خلاف قانون عمران خان کی بریت کی حمایت کی اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 29 اکتوبر 2020 کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان ، پرویز خٹک اور دیگر رہنماؤں کی بریت کا فیصلہ سنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔