پنجاب میں حکومتی ادارے 29 کروڑ سے زائد کے گیس نادہندہ نکلے

اسپتال 9 کروڑ، پولیس 7 کروڑ اور دیگراداروں کے ذمہ بھی کروڑوں روپے واجب الادا ہیں


Press Release April 05, 2014
گیس حکام نے واجبات ادا نہ کرنے پر تمام کے کنکشن منقطع کرنیکی ہدایات جاری کردیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے اسپتال، پولیس ،جیل اور دیگر حکو متی ادارے 29 کروڑ 60لاکھ روپے کے گیس ناد ہندہ نکلے۔

اسپتال 9 کروڑ سے زائد، پولیس7 کروڑ سے زائد اور دیگراداروں کے ذمے بھی کروڑوں روپے واجب الادا ہیں ، سوئی گیس حکام نے واجبات ادا نہ کرنے پر تمام کنکشن منقطع کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں، محکمہ کی جانب سے ناد ہندہ محکموں کو متعدد با ر نوٹسزجاری کرنے کے باوجود واجبات ادا نہ کیے جاسکے۔

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے ذمے15,583,700روپے،ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال 951,920 روپے، ٹی ایچ کیو اسپتال مری 3,416,600روپے، چلڈرن اسپتال لاہور 36,944,950روپے، جنرل ہسپتال لاہور 6,820,300 روپے،لیڈی ویلنگٹن اسپتال لاہور1,839,060روپے، سروسز اسپتال لاہور 1,734,780 روپے، لیڈی ایچیسن اسپتال لاہور622,700 روپے، ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے16,463,780 روپے، ٹی ۔بی اسپتال شیخوپورہ 1,445,320 روپے،ڈی ایچ کیو اسپتال ننکانہ 189,560 روپے، پولیس آفیسر میس راولپنڈی کینٹ956,640 روپے، پولیس لائنز بیرکس چکوال 908,660 روپے، چکوال (ایس پی) 813,060روپے، پولیس اسٹیشن آر اے بازار راولپنڈی 164,090 روپے، (ڈی پی او) فیصل آباد 837,880 روپے، ریسکیو - 15پولیس لائنز فیصل آباد 478,840روپے، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ گوجرانوالہ 341,480 روپے، (ڈی پی او) ساہیوال 431,010 روپے، پولیس ٹریننگ اسکول سر گودھا 601,280 روپے، اسپیشل برانچ چرچ روڈ لاہور 2,437,990 روپے، ڈی آئی جی سول لائنز کچہری روڈ لاہور 4,033,110 روپے، پولیس ٹریننگ اسکول چوہنگ لاہور 1,340,080ؒٓروپے، ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ729,110روپے، آفیسر کالونی پی اے ایف بیس سرگودھا21,582,920روپے،ایئرمین میس پی اے ایف منیر روڈلاہور کینٹ 5,676,330روپے کے نادہندہ ہیں جبکہ دیگر اداروں کے ذمے بھی کروڑوں روپے واجب الادا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں