زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ سے بھی کم عرصہ کے درآمدی بل کے برابر رہ گئے

توقع ہے کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ پر بات چیت ہوگی


Irshad Ansari January 08, 2023
توقع ہے کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ پر بات چیت ہوگی۔ فوٹو: فائل

زر مبادلہ کے بحران کی وجہ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان جنیوا کانفرنس میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کے لگ بھگ غیر ملکی امداد کے حصول کی کوشش کرے گا اس کے علاوہ سعودی عرب اور چین سے فنانسنگ حاصل کرنے کی بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بھی اگلے اقتصادی جائزہ کی تکمیل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

توقع ہے کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ پر بات چیت ہوگی اور اگر جائزہ مکمل ہوگیا تو پاکستان کو آئی ایم ایف سے بھی ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ مالیت کی قسط موصول ہوجائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں