وزیراعلیٰ پنجاب نے فلور ملوں کیلئے گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ ڈبل کردیا

پنجاب بھر میں روزانہ 10 کلو آٹے کے 18 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے، پرویز الہیٰ


ویب ڈیسک January 08, 2023
پنجاب بھر میں روزانہ 10 کلو آٹے کے 18 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے، پرویز الہیٰ (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے گندم و آٹا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فلور ملوں کیلئے گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ ڈبل کردیا-

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی صوبے بھر میں سیل پوائنٹس کو بھی دوگنا کردیا گیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں روزانہ 10 کلو آٹے کے 18 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب فلور ملوں کو ان کے اپنے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم کل سے جاری کی جا رہی ہے، سرکاری کوٹہ بڑھانے سے نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت عام آدمی کو سبسڈی دے رہے ہیں تا کہ شہروں اور دیہات تک بھی یہ فائدہ پہنچ سکے، ٹارگٹڈ سبسڈی حاصل کرنے کے لئے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے احساس پروگرام میں شمولیت کی جاسکتی ہے جبکہ صوبائی و ضلعی سطح پر عوام کو مقررہ قیمت پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں