اورنگی ٹاؤن سے انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل گرفتار 120 وارداتوں کا اعتراف
رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی میں ملزم سلطان شاہ عرف سر کو گرفتار کیا
سندھ رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 120 وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سلطان شاہ عرف سر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا تیس بور کا پستول برآمد کر لیا گیا۔
یہ پڑھیں : رینجرز کی لیاقت آباد میں کارروائی، 100 ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار
ترجمان کے مطابق ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ نومبر 2022ء کو سائٹ ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کی اور دو موٹر سائیکل سواروں سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے مالیت کے دو موبائل فون چھینے اور فرار ہو گئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس میں ملزمان کو آسانی سے پہچانا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اورنگی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار
دوران تفتیش ملزم نے شہرکے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران 300 سے زائد موبائل فونز جبکہ 12 لاکھ سے زائد نقدی چھینے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
یہ پڑھیں: پولیس اور رینجرز کی اورنگی میں مشترکہ کارروائی، دو ڈکیت گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا۔