لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی
تھانہ گوجر پورہ کی حدود میں خلیل اور اُس کے دوستوں خاتون کو اسپتال بلا کر زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی، ایف آئی آر
پنجاب کے علاقے گجر پورہ میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرپورہ تھانے کی حدود میں خلیل نامی شخص نے نوکر کا جھانسہ دے کر خاتون کو پہلے خود درندگی کا نشانہ بنایا اور پھر اسلحے کے زور پر اُس کے دوستوں نے زیادتی کی۔
تھانہ گجرپورہ میں خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ خلیل نامی ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر کوٹ خواجہ سعید اسپتال بلایا اور ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اجتماعی کر کے ویڈیو بنائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی؛ نانی کے ڈائیلاسس کیلیے نجی اسپتال آنے والی لڑکی سے ملازم کی زیادتی
دوسری جانب آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔