نعمان اعجاز کا طلاق کی شرح کم کرنے کیلئے والدین کو اہم مشورہ
والدین بچوں کی زندگی سے کھیلنا بند کردیں اور سمجھدار ہونے کے بعد انہیں شادی کے متعلق خود فیصلہ کرنے دیں، اداکار
پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے والدین کو اہم مشورہ دے دیا۔
ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے پاکستان میں نئے جوڑوں کے درمیان طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے جوڑوں میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے میں والدین سے کہنا چاہتا ہوں کہ چھوٹی عمر میں بچوں کی شادیاں مت کرائیں۔
نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ والدین شادی سے قبل اس بات کو یقین بنائیں کہ اُن کے بچے کمانا شروع کردیں ورنہ حالات خراب ہوجاتے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ کمائی نہ ہونے کی وجہ سے نئے جوڑوں کے درمیان لڑائیاں شروع ہوتی ہیں جس کا نتیجہ طلاق نکلتا ہے۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی زندگی سے کھیلنا بند کردیں اور سمجھدار ہونے کے بعد انہیں شادی کے متعلق خود فیصلہ کرنے دیں۔