پیپلزپارٹی نے بھٹوریفرنس کے ازسرنوجائزے کے لیے پالیسی بنالی

بابر اعوان کا وکالت لائسنس منسوخ ہونے کے بعدبھٹوریفرنس پرکارروائی نہ ہوسکی


Online April 05, 2014
بابر اعوان کا وکالت لائسنس منسوخ ہونے کے بعدبھٹوریفرنس پرکارروائی نہ ہوسکی۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم ذوالفقاربھٹوریفرنس کاازسرنوجائزہ لینے کیلیے حکمت عملی وضع کرلی،جلدہی وکلاکاپینل تشکیل دینے کااعلان متوقع ہے۔

پی پی قائدین نے ذوالفقارعلی بھٹوریفرنس کیس کو دوبارہ زندہ کرنے کیلیے وکلاکاپینل تشکیل دینے کااعلان کیاہے،سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹربابر اعوان کا وکالت لائسنس منسوخ ہونے کے بعدبھٹوریفرنس پرکارروائی نہ ہوسکی،سابق حکومت نے بھٹو ریفرنس میں خاص دلچسپی لی نہ ہی سابق صدر آصف زرداری نے بابر اعوان کالائسنس منسوخ ہونے کے بعدنئے وکیل کاتقررکیا۔آن لائن ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بھٹو ریفرنس کیلیے حکمت عملی کاازسرنوجائزہ لیکروکلا کا پینل تشکیل دینے کا اعلان کیاہے جس کی قیادت بیرسٹراعتزاز احسن کرینگے۔

یکم اپریل2011 کو دائرکیے جانے والے ریفرنس میں ذوالفقاربھٹوکوقتل کے الزام میں سزائے موت دینے کے متنازع فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کی استدعاکی گئی تھی،سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سربراہی میں3ر کنی بینچ نے ابتدائی سماعت میں ریفرنس کی قانونی حیثیت کے بارے میں کئی سوالات اٹھائے تھے۔پی پی قیادت نے بھٹو ریفرنس کیس میں دوبارہ وکلاپینل کی تشکیل کے بعدسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔