ٹوئنکل کھنہ کو نوجوانی میں ’رکشہ رانی‘ کیوں کہا جاتا تھا

اکشے کمار کی اہلیہ اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے آٹو رکشوں سے اپنے عشق پر مبنی ایک وڈیو شیئر کی ہے


ویب ڈیسک January 08, 2023
فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے آٹو رکشوں سے اپنے عشق پر مبنی ایک وڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ٹوئنکل کھنہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹی نتارا کے ساتھ رکشہ میں سفر کررہی ہیں۔

سابقہ اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ اپنے مداحوں کیلئے ایک دلچسپ کیپشن لکھا کہ اب آپ کو پتہ چل گیا ہو گا کہ میری پہلی کتاب کے سرورق پر رکشہ کیوں ہے۔




انہوں نے بتایا کہ لڑکپن میں میرے دوست مجھے 'رکشہ رانی' کہا کرتے تھے اور پرانی عادتیں مشکل سے ختم ہوتی ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ ماضی میں متعدد بڑی فلموں میں کام کرچکی ہیں اور وہ بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کے ساتھ فلم 'میلہ' میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے ویڈیو کو بہت پسند کیا، ان کی عاجزی کو سراہا اور کہا کہ وہ ایک 'سونے کا دل' رکھتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں