مظفرگڑھ میں غیرت کے نام پر نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی

پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ میں غیرت کے نام پر نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کے تھانہ خیرپور سادات کی حدود میں واقعہ علاقے علی پور میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی۔



پولیس نے زخمی بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ نوجوان کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اُس کی ناک کاٹ دی گئی۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان مظفر گڑھ کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Load Next Story