قمر زمان کائرہ کا ملک میں بدترین مہنگائی کا اعتراف
عمران خان نے دنیا کو ناراض کیا اور خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا، رہنما پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے ملک میں بدترین مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے دنیا کو ناراض کیا۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و شمالی علاقہ جات قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ عالمی حالات کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی اور میں اعتراف کرتا ہوں کہ ہمارے دور حکومت میں مہنگائی بڑھی، تیل، آٹا، بجلی مہنگی ہونے سے لوگ تنگ آگئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دنیا کو ناراض کیا اور خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا، دہشت گردوں کےلیے راستے کھولے اور اب اداروں پر حملہ آور ہورہے ہیں۔