کراچیفائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک6 زخمی
گلشن اقبال بلاک 13-G مدینہ مسجد کے عقب میں واقع ہوٹل پرفائرنگ سے 70 سالہ غلام نبی بٹ ہلاک ہوگیا ۔
کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران2افراد ہلاک اور6زخمی ہوگئے۔ گلشن اقبال بلاک 13-G مدینہ مسجد کے عقب میں واقع ہوٹل پرفائرنگ سے 70 سالہ غلام نبی بٹ ہلاک ہوگیا ۔
مقتول جائیداد کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا،مقتول کا بیٹامتحدہ قومی موومنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا گلشن اقبال ٹاؤن یونٹ 8 کا علاقائی عہدیدار ہے ۔بریگیڈکے علاقے خدادادکالونی سوسائٹی آفس کے قریب دوطرفہ فائرنگ کی زدمیں آکر 16سالہ آدم خان ہلاک ہوگیا،مقتول پیر آباد کے علاقے بنارس بخاری کالونی کا رہائشی تھا۔
ایس ایچ اوغلام نبی آفریدی نے بتایا کہ طارق روڈ پر قائم دکانوں کے مالک منیر گل سے2ملزمان ن لوٹ مار کررہے تھے جس پر اس نے اپنے نائن ایم ایم پستول سے ملزمان پر فائرنگ کردی ملزمان نے بھی فرارہوتے ہوئے اس پر جوابی فائرنگ کی،فائرنگ کی زدمیں آکرآدم خان ہلاک ہوگیا،دکاندار منیر گل کو حراست میں لے لیاگیا۔محمودآبادپارسی گیٹ کے قریب فائرنگ سے17 سالہ رامہ دختر رانجھا زخمی ہو گئی ، گلستان جوہر گل سوسائٹی میں ارشد،لانڈھی علیگڑھ میں 16سالہ نامعلوم لڑکا،ایئرپورٹ کے علاقے شاہراہ فیصل کارگوآفس کے قریب اتفاقی گولی چلنے گارڈشہاب الدین ، کھارادرکے علاقے میں قائم امام بارگاہ کے باہرسیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ملیر آسو گوٹھ بکراپیڑی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ رسول بخش زخمی ہوگیا۔