آرمی چیف کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خانہ کعبہ کے اندر جاکر نوافل ادا کیے اور دعائیں کیں
چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور دعائیں کیں۔
سعودی عرب کے دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے حکومتی عہدیداران اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد وہ جدہ سے مکہ پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔
اس موقع پر سید عاصم منیر کیلیے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور دعائیں کیں۔
چیف آف آرمی اسٹاف کی خانہ کعبہ سے باہر آتے ہوئے لی گئی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جبکہ اس حوالے سے سرکاری یا عسکری حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔