اورکزئی میں زمینی تنازعے پر فائرنگ سے 5 افراد قتل

لوئر اورکزئی ستوری خیل کا ضلع خیبر ستوری خیل کے ساتھ حد بندی کا تنازعہ ہے، ڈی پی او


Staff Reporter January 08, 2023
فوٹو: فائل

لوئر اورکزئی میں زمینی تنازعے پر تصادم میں فائرنگ کرکے 5 افراد قتل کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علاقے کے ڈی پی او نذیر خان نے بتایا کہ لوئر اورکزئی ستوری خیل کا ضلع خیبر ستوری خیل کے ساتھ حد بندی کا تنازعہ ہے۔

ڈی پی او نذیر خان کے مطابق ضلع خیبر ستوری خیل نے فائرنگ کرکے اورکزئی ستوری خیل کے 5 افراد کو قتل کیا ہے۔

انہوں مزید کہا کہ سانحہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور حالات کنٹرول میں ہے جبکہ پانچوں افراد کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں