سکھر ڈاکو سستے آٹے کے اسٹال سے 20 تھیلے اور 45 ہزار روپے لوٹ کر فرار

اب ہر سٹال پر ایک پولیس اہلکارکو تعینات کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

اب ہر سٹال پر ایک پولیس اہلکارکو تعینات کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر۔ فوٹو : فائل

8 ڈاکو سستے آٹے کے اسٹال سے آٹے کے 20تھیلے چھین کر فرار ہو گئے۔


سکھر میں 8 ڈاکو نے سستے آٹے کے اسٹال سے آٹے کے 20تھیلے چھینے اور با آسانی فرار ہو گئے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے مطابق عارضی اسٹال پر 2روز میں دو ڈکیتیاں پڑچکی ہیں۔ پہلی واردات میں تین ڈاکو 45 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے مطابق دونوں وارداتوں کی اطلاع تحریری طور پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ کو دی ہے۔ اب ہر سٹال پر ایک پولیس اہلکارکو تعینات کیا جائے گا۔
Load Next Story